کارکلا ، 28 / جولائی (ایس او نیوز) ایک رہائشی کامپلیکس میں باہر رکھے ہوئے ایک رسوئی گیس سلینڈر حادثاتی طور پر آگ بھڑکی جس کے بعد سلینڈر دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔
کارکلا کے پولکیری میں ہوئے کل رات ہوئے سلینڈر کے دھماکے اور اس کے نتیجے میں بھڑکنے والی آگ میں ایک خاتون زخمی ہوگئی اور چوتھے منزلے پر کئی اپارٹمنٹس کو نقصان پہنچا ۔ پوری عمارت کے اندر دھواں بھر گیا ۔ بھڑکتے شعلوں اور گہرے دھویں کی وجہ سے لوگوں کے لئے اپنے اپارٹمنٹس باہر نکلنا مشکل ہو گیا ۔
آگ کی وجہ سے گھریلو استعمال کی چیزیں جل کر خاک ہوگئیں ۔ کھڑکیوں کے شیشے چکنا چور ہوگئے ۔ عمارت میں موجود گھروں کے دروازے ٹوٹ گَئے اور عمارت کو بھی جزوی نقصان پہنچا ۔
فائر سروس کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ۔